1. پاکستانی شہریت: درخواست گزار پاکستانی شہری ہونا چاہیے۔ 2. کم آمدنی والے خاندان: درخواست گزار کو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندان سے تعلق ہونا چاہیے۔ 3. ماہانہ فیملی آمدنی: درخواست گزار کی فیملی کی ماہانہ آمدنی 60,000 روپے سے کم ہونی چاہیے۔ 4. کسی اور حکومتی فلاحی پروگرام سے فائدہ نہ لے رہے ہوں: درخواست گزار یا اس کے خاندان کو کسی اور حکومتی فلاحی پروگرام سے مالی مدد نہیں مل رہی ہو۔ 5. زرعی زمین کی ملکیت: درخواست گزار کے نام پر 2 ایکڑ سے زیادہ زرعی زمین نہیں ہونی چاہیے۔ 6. سرکاری ملازم نہ ہوں: درخواست گزار یا اس کے خاندان کا کوئی فرد سرکاری ملازم نہ ہو۔ 7. بیرون ملک سفر: درخواست گزار یا اس کے خاندان کا کوئی فرد بیرون ملک نہ گیا ہو۔ 8. این ایس ای آر سروے: درخواست گزار کا نام نیشنل سوشیو-اکنامک رجسٹری (NSER) سروے میں ہونا چاہیے۔